
پیوٹن : روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے لیے اٹھائیس نکات پر مبنی امن منصوبے کی حمایت کر دی۔
روسی صدر نے سکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ روس امریکی منصوبے کے لیے مطلوبہ لچک دکھانے کو تیار ہے، جو ممکنہ طور پر جنگ کے سفارتی حل کی جانب اشارہ ہے۔ تاہم انہوں نے یوکرین اور یورپی اتحادیوں کو خبردار کیا کہ روس کو اسٹریٹجک طور پر شکست دینا اُن کا وہم ہے۔ پیوٹن نے شمال مشرقی شہر کیپیانسک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ جاری رہی تو وہ منظر نامہ بار بار دہرایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے اہداف کو فوجی ذرائع سے حاصل کرنے کی راہ ہموار کرتا ہے۔
ادھر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ روس-یوکرائن جنگ ختم کرنے کے لیے امریکہ کی پیش کردہ تجویز پر کام کر رہے ہیں۔


































