Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

سنی اتحاد کونسل کی درخواست مسترد، مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو الاٹ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کرنے کے بعد مذکورہ مخصوص نشستیں دیگر پارلیمانی جماعتوں کو الاٹ کرنے کا عمل شروع کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کرنے کے بعد مذکورہ مخصوص نشستیں دیگر پارلیمانی جماعتوں کو الاٹ کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق قومی اسمبلی میں اقلیتوں کے لیے مختص خالی 3 نشستیں بھی مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور جمعیت علمائے اسلام میں تقسیم کردی گئی ہیں۔ خیبر پختونخوا سے اقلیتوں کی 3 نشستیں مختلف پارلیمانی جماعتوں کا الاٹ کی گئی ہیں، جن میں سے مسلم لیگ (ن)، پی پی پی اور جمیعت علما اسلام کو ایک ایک نشست ملی ہے۔
الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جہاں پیپلز پارٹی کی سمیتا افضل سید اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی فوزیہ حمید کو خواتین کی مخصوص نشست الاٹ کردی گئی ہیں۔ سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشست پیپلز پارٹی کے سدھومل سریندر والاسائی کو الاٹ کردی گئی جبکہ ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ دیگر مخصو ص نشستوں کی الاٹمنٹ بھی جلد کردی جائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular