
بشام: خیبرپختونخوا کے علاقے بشام میں گاڑی پر خودکش حملے میں پانچ چینی باشندے ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں نے اسلام آباد سے کوہستان جانیوالی گاڑی کو نشانہ بنایا اور دھماکا خیز مواد سے بھری کار غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرادی۔ دھماکے سے گاڑی نیچے گہری کھائی میں جاگری اور اس میں آگ لگ گئی۔ حملے میں گاڑی کا پاکستانی ڈرائیور بھی مارا گیا جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے۔
اس سے قبل صوبے بلوچستان میں دہشت گردوں نے تربت نیول ائیربیس پر حملہ کیا جسے سیکورٹی فورسز نے ناکام بنادیا گیا۔ بروقت کارروائی میں چاروں دہشت گرد مارے گئے اور ایک فوجی شہید ہوگیا۔ حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے۔


































