
کابل : کابل میں افغان وزارت خارجہ کے قریب خودکش حملے میں چھ افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ مرنےوالوں میں دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔کابل کے پولیس ترجمان کے مطابق خود کش حملہ آور کو چیک پوسٹ پر رکنے کا اشارہ کیا گیا تھا۔خود کش بمبار نہ رکا تو سیکیورٹی اہلکار نے اس پر گولیاں چلادی۔ خودکش بمبار زخمی ہوکر گرا اور دھماکا کردیا۔


































