Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

سوڈان، پناہ گزینوں کے کیمپوں پر حملہ، 100 سے زائد افراد ہلاک

خرطوم: سوڈان میں باغی ملیشا ریپڈ سپورٹ فورسز آر ایس ایف نے بےگھروں کے کیمپ پر حملہ کرکے سو سے زائد افراد کو قتل کردیا۔ آر ایس ایف کے اہلکاروں نے جمعہ اور ہفتے کو الفشر شہر اور شمالی دارفور میں دارفور سے بیدخل پناہ گزینوں کے کیمپوں پر دھاوا بولا۔
آر ایس ایف کے توپ خانے نے کیمپوں پر شدید گولہ باری کی۔ حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے زیر انتظام زمزم اور ابوشوک کیمپوں میں سات لاکھ سے زائد پناہ گزین مقیم ہیں۔
سعودی عرب نے پناہ گزینوں کے کیمپوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان میں انسانی اور امدادی کارکنان کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular