Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

بنگلادیش میں حسینہ حکومت کا تختہ الٹنے والے طلبہ کا اپنی جماعت بنانے کا فیصلہ

ڈھاکا: سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کا سبب بننے والی طلبہ تحریک کے رہنماؤں نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
گزشتہ سال شیخ حسینہ واجد کے طویل اقتدار کا خاتمہ کرنے والی بنگلادیشی طلبہ تحریک جسے ’اسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمنیشن‘ (ایس اے ڈی) کا نام دیا گیا تھا اب ایک نئی سیاسی جماعت بنانے جارہی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق طلبہ تحریک کے رہنما ممکنہ طور پر بدھ کے دن اپنی نئی جماعت کا اعلان کرسکتے ہیں جب کہ ایس اے ڈی کے رہنما اور عبوری حکومت میں مشیر ناہید اسلام کو نئی جماعت کا کنوینر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد کو گزشتہ سال اگست میں طلبہ تحریک کے بعد مستعفیٰ ہوکر بھارت جانا پڑا تھا جس کے بعد سے نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس بنگلادیشی حکومت کی سربراہی کررہے ہیں۔ گزشتہ سال اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر محمد یونس نے کہا تھا کہ اگر انتخابی اصلاحات مکمل کرلی جائیں تو ملک میں 2025 کے آخر تک انتخابات ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular