
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 10 مارچ کو دوپہر 2 بجے رمضان المبارک کا چاند پیدا ہوگا۔ چاند کی عمر 11 مارچ کو 28 گھنٹے سے زائد ہوگی، اس لیے 11 مارچ کو ماہ رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ پیر کو وسطی اور زیریں سندھ اور بلوچستان میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کامزید کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی سسٹم اور مطلع ابر آلود ہونے کے سبب موسم چاند کی رویت کے لیے بہت زیادہ سازگار نہیں ہوگا۔


































