Wed Nov 25, 2026

ایران کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے، عباس عراقچی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ کارکن اور 2 فلسطینی شہید قطری وزیرِ اعظم کی مارکو روبیو سے ملاقات، ایران امریکا کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال این پی ٹی سے علیحدگی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، اسماعیل بقائی وینزویلا کے تیل کا معاہدہ: امریکی نائب صدر کیخلاف تحقیقات کا آغاز سعودی فوج کا یمن پر فضائی حملہ امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں عراق میں حضرت عزیرؑ کے مزار کا انتظام صیہونی عناصر کے حوالے کرنے کا منصوبہ ایران پر اسرائیلی وامریکی حملوں میں 623 بچے شہید ہوئے فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ

روزانہ کی خبریں

تنظیمی بچوں کو ایک سخت نصیحت

تحریر۔ ڈآکٹر نادر اعوان۔

تنظیموں میں کام کرنے وآلے لوگ عموما ملت کا درد رکھنے والے نیک دل بچے ہوتے ہیں مگر بعض اوقات اسی درد کی دوا کرنے میں چوک کر بیٹھتے ہیں۔ یعنی تنظیمی کاموں میں اس قدر مصروف ہوجاتے ہیں کہ اپنے کیریئر کو ٹائم نہیں دے سکتے۔ غلط فیصلہ کر بیٹھتے ہیں، جاب چھوڑ بیٹھتے ہیں، اپرچیونٹی مِس کر دیتے ہیں۔ پھر کچھ سال بعد تنظیم سے بھی متنفر ہو جاتے ہیں اور دوسروں کے لئے بھی عبرت کا نشان بن جاتے ہیں۔ میرا تجربہ یہ کہتا ہے کہ درد دل جتنا بھی بڑھ جاۓ، انقلاب جتنا بھی سر چڑھ کر بولنے لگ جاۓ، یا حالات جس قدر بھی سخت کیوں نہ ہوں آپ کو اپنے کیرئیر پر بحرحال سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔
جب انسان پیسے کمانے میں ناکام ہو جاۓ یا زندگی میں کوئی ڈھنگ کی مصروفیت نہ ڈھونڈ پآۓ تو وہ شخص موثر نہیں رہتا، اس کا معاشرے میں اثر و رسوخ ختم ہو جاتا ہے، وہ کسی کا فائدہ نہیں کر سکتا، بلکہ الٹا دوسروں سے مانگتا پھرتا ہے۔ اپنے آپ کو گھریلو ذمہ داریوں سے بے نیاز کرنے کے ساتھ ساتھ۔ ہی کوئی انسان معاشرے میں مفید کردار ادا کرسکتا ہے۔ اگر میری والدہ کی آٹھ ہزار ماہانہ کی دوائی میں نہیں خرید سکتا تو میں ملی خدمت کا اخلاقی جواز تو کھو ہی بیٹھتا ہوں ساتھ ساتھ خود بھی سسٹم سے متنفر ہو کر بری مثال بن جاتا ہوں۔ انسان کو بیوی بچوں کے ساتھ ساتھ خاندانی زندگی گزارنے کے لیے ماہانہ کچھ خرچ لازماً چاہیے۔ جب تک اپ کی کچن مَنی پوری نہ ہو یقین مانئیے انسان ایک عضو معطل بن جاتا ہے۔ جب بیٹی ننھے ننھے ہاتھ پھیلا کر آم کھانے کی فرمائش کرے تو بڑے بڑے تحریکی موم کے جیسے پگھل جاتے ہیں۔ کچن مَنی آپ کا بھائی بھی اپ کو نہیں دے گا آپ کو خود کمانا پڑے گی۔ یہ بات فینسی آئیڈالوجی رکھنے والے بچوں کو شائید بری لگے مگر اس کو جتنی جلدی سمجھ لیں آپ کا فائدہ ہوگا۔ اپنا کیرئیر ہمیشہ مضبوط رکھیں ورنہ آج اپ کو اغا جان آغا جان کہنے والے کل آپ سے تعلق رکھنا پسند نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular