
تل ابیب: صیہونی وزیر دفاع کاٹز نے فوجی افسران کی میڈیا رسائی پر سخت پابندی لگا دی ہے، جس کے تحت اب کوئی سینئر افسر وزیر کی اجازت کے بغیر صحافیوں سے بات نہیں کر سکتا۔ یہ حکم فوجی ترجمان کو باضابطہ طور پر پہنچایا گیا ہے۔ اس میں واضح کیا گیا ہے کہ ہر انٹرویو یا پریس کانفرنس سے قبل صحافی کی شناخت، افسر کا نام اور گفتگو کا موضوع وزیر کے دفتر کو پیش کرنا ہوگا۔ اس قانون میں فقط فوجی ترجمان کو استثنا حاصل ہے، جو اب بھی وزیر کی منظوری کے بغیر میڈیا سے بات کر سکتا ہے۔
فوجی ذرائع نے صیہونی اخبار ہارٹز کو بتایا کہ کاٹز نے یہ فیصلہ اس وقت لیا جب غزہ جنگ کے اختتام پر ہونے والے معاہدے پر تنقیدی رپورٹس سامنے آئیں، جن میں فوجی کامیابیوں کو کم تر دکھایا گیا تھا۔ کاتز کو ان رپورٹس کی تفصیلات سے لاعلم رکھا گیا تھا، جس پر وہ شدید ناراض ہوئے۔


































