
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ آخری اطلاعات آنے تک سوپور اور ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری تھا۔ دوسری جانب قابض فورسز نے ضلع شوپیاں میں فیس بک پیج کے آپریٹر کو وادی کی خبریں شائع کرنے پر گرفتار کر لیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہو چکی ہے۔


































