
لاہور: ملک میں عیدالفطر آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جاری رہی ہے، نماز عید کی ادائیگی کے لیے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، شہری نئے کپڑے پہن کر، خوشبو لگا کر اور سنت کے مطابق میٹھی اشیاء کھا کر نماز کے لئے گئے، نماز کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید الفطر کی مرکزی نماز فیصل مسجد میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی جبکہ لاہور کی بادشاہی مسجد میں اور کراچی کی مختلف مساجد میں عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔


































