رپورٹ: ایم رضا
پچھلی چند دہائیوں میں جدید ٹیکنالوجی کی بدولت دنیا بھر کے لوگ ایک دوسرے سے نزدیک آگئے ہیں، اب فاصلوں کی دوری کوئی بڑی بات نہیں رہی۔ جدید ٹیکنالوجی کی ترقی نے انسانی تعلقات کی نت نئی شکلیں پیدا کرکے ان کے دائرے کو وسیع کر دیا ہے۔ 2000ء کے بعد انٹرنیٹ کی دنیا میں کچھ ایسی ویب سائٹ سامنے آئیں۔ جنہوں نے نہ صرف لوگوں کو ایک دوسرے سے قریب کر دیا بلکہ ہزاروں کلومیٹر کے فاصلے کو بھی ختم کر دیا۔ فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور دیگر اسنیپ چیٹ جیسی سائٹس نے مرد جواتین، نوجوان اور بوڑھوں کیساتھ بچوں کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا۔ لیکن ہمیں یہ چیز نہیں بھولنی چاہیئے کہ جہاں کسی چیز کے فوائد ہوتے ہیں، وہاں نقصانات بھی ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا نے جہاں ہماری زندگی کو آسان بنا دیا ہے اور معاشرے اور لوگوں پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں وہاں اس کے منفی اثرات بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔ جدید سائنس نے جہاں ہمارے لئے بے شمار آسانیاں پیدا کی ہیں۔ وہاں بہت سی مشکلات کو بھی جنم دیا ہے۔
سوشل میڈیا نے طوفان کیساتھ دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ سوشل میڈیا نے دنیا کیساتھ منسلک رہنے کے فخر کا مظاہرہ کیا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کے چاہنے والے آپ سے کتنے دور ہیں، ان تک پہنچنا ٹیکسٹنگ، کالنگ یا ویڈیو کانفرنسنگ کیساتھ کچھ ہی کلکس کے فاصلے پر ہے۔ فیس بک، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ جیسے پلیٹ فارم کیساتھ، آپ کو بمشکل محسوس ہوتا ہے کہ آپ کا رابطہ ختم ہوگیا ہے۔ یہاں تک کہ دنیا کے دور دراز کے لوگوں سے بھی نئے رابطے بنانا اب ممکن ہو چکا ہے۔ سوشل میڈیا محفوظ اور متعصب افراد کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، رابطے کرنے کی خوشی، نئی معلومات کی کھوج اور کچھ نیا سیھنے کیلئے سوشل میڈیا ایک محفوظ جگہ ہے۔ سوشل میڈیا اس وقت تک ایک نعمت ثابت ہوتا ہے جب تک کہ ہم یہ نہ دیکھیں کہ اس نے طویل مدتی میں ہم پر کیا اثرات مرتب کئے ہیں۔
سوشل میڈیا کا ایک تاریک پہلو بھی ہے، جسے ہم سب جانتے ہیں کہ موجود ہے لیکن ہم تسلیم نہیں کرنا چاہتے۔ کیا سوشل میڈیا نوجوانوں کو زیادہ پریشان اور افسردہ کرتا ہے؟ نوجوانوں کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق یہ ایک متنازعہ سوال بن گیا ہے، کیونکہ تحقیقات میں اس کے متنوع نتائج ظاہر ہوتے ہیں۔ اکثر ماہرین کا خیال ہے کہ سوشل نیٹ ورکس کا مستقل استعمال اعصابی نظام کو لڑائی جھگڑے کے موڈ میں بدل دیتا ہے۔ مستقل استعمال افسردگی، عدم توجہ، مخالفین کو دھمکیاں دینا اور نوعمری میں بے چینی جیسے مسائل کو بڑھاتا ہے۔ نوجوانوں کے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق ایک تحقیق میں اس کا استعمال نوجوانوں میں افسردگی کے اضافے کا باعث بنتا ہے۔ ان مطالعوں سے معلوم ہوتا ہے کہ نوجوانوں کے سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال
سے ان کی ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے۔
اس سارے منظرنامے میں جو بات سمجھنے کی ہے وہ یہ کہ سماجی رابطے کے برقی صفحات پر جو جیسا نظر آرہا ہے، وہ اصل سے بہت الگ ہے۔ کچھ لوگوں کو آپ سماجی رابطے کے برقی صفحات پر دیکھ کر یا پڑھ کر ان کے بارے میں کوئی رائے قائم کر لیتے ہیں اور جب حقیقی زندگی میں ان سے ملاقات کا موقع ملے تو پتہ چلتا ہے کہ آپ کے اندازے درست نہیں تھے۔ جس شخص کو آپ بہت مثبت سمجھتے تھے وہ ایک منفی سوچ کا حامل شخص نکل سکتا ہے۔ یا کسی شخص کے بارے میں آپ کے منفی جذبات یا تاثرات تھے لیکن حقیقی زندگی میں وہ ایک نفیس شخص ہوتا ہے۔ ہماری نوجوان نسل خاص طور پر احساس کمتری کا شکار ہو جاتی ہے اور وہ اپنی اصل زندگی سے ہٹ کر اپنی شخصیت کا ایسا تاثر دینا چاہتے ہیں جس کا حقیقت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہوتا۔ اصل زندگی کے ہدف پورے کرکے اپنوں کے درمیان ہنستے ہوئے جینے کا نام زندگی ہے۔ کوئی بھی چیز بری نہیں ہوتی بلکہ اس کا غلط استعمال سے برا بنا دیتا ہے۔
سوشل میڈیا کے بے پناہ فوائد سے صرف نظر نہیں کیا جاسکتا لیکن اپنا جائزہ لینا بھی انتہائی ضروری ہے کہ آپ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے عامل رہتے ہیں یا معمول بن جاتے ہیں۔ ماہرین کی رائے کے مطابق آپ اپنے آپ سے چند سوالات کرکے یہ جان سکتے ہیں کہ آیا آپ اس لت کا شکار ہو چکے یا آپ کی وابستگی بامقصد اور صحت مند رجحان کی حامل ہے۔ پہلا سوال اپنے آپ سے پوچھیں کہ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے آپ کا بنیادی مقصد کیا ہوتا ہے؟ دوسرا سوال یہ پوچھیں کہ کیا آپ اس ٹیکنالوجی کا شکار ہیں اور کیا آپ اس کے ہاتھوں استعمال ہو جاتے ہیں؟ اور پھر یہ دیکھنے کی کوشش کریں کہ اگر آپ اس کے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں تو آپ کو اس کے استعمال کی کیا ضرورت ہے؟ ان سوالات کا جواب اپنے آپ سے معلوم کرنے کی کوشش کریں، ہم اس میڈیا کے ہاتھوں استعمال ہو کر اپنے مسائل میں کیوں اضافہ کر رہے ہیں؟
































