
غزہ : قیدیوں کے چھٹے تبادلے میں فلسطینی مزاحمت تنظیموں نے تین اسرائیلی قیدی رہا کردئے۔ حماس کیجانب سے دو جبکہ اسلامی جہاد کی جانب سے ایک اسرائیلی قیدی کو رہا کیا گیا۔ رہائی کا عمل خان یونس اور غزہ سٹی میں انجام دیا گیا۔ دونوں تنظیموں نے گذشتہ روز قیدیوں کے نام جاری کردئے تھے تینوں اسرائیلی دُہری شہریت کے حامل ہیں۔ تین اسرائیلی قیدیوں کے بدلے اسرائیلی جیلوں سے تین سو انہتر فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔ رہائی پانے والے قیدیوں میں عمر قید کے چھتیس قیدی بھی شامل ہیں۔ جبکہ تین سو تینتیس قیدیوں کا تعلق غزہ سے ہے۔
ادھر حماس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بلواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور اگلے ہفتے شروع ہوجائے گا۔ دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل بھاری مشینری اور تیار شدہ مکان غزہ لے جانے کی اجازت دینے سے انکار کر رہاہے۔


































