Mon Oct 12, 2026

ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر

روزانہ کی خبریں

ایران اور کیوبا کے درمیان نینو ٹیکنالوجی سمیت 6 معاہدوں پر دستخط

ہوانا: ایران اور کیوبا نے اقتصادی، سیاسی اور عدالتی تعاون کو وسعت دینے کے لیے چھ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جبکہ نینو ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی کے تعاون پراتفاق کرلیا۔ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے کیوبا کے سرکاری دورے کے دوران کیوبن ہم منصب سے ملاقات میں تکنیکی تعاون پر مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل کیلئے تجویز پیش کی۔ صدر رئیسی نے کہاکہ انقلابِ اسلامی کی کامیابی کے بعد سے ہی ایران کیوبا تعلقات شروع ہوئے اور پھر دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں وسعت پیدا ہوتی رہی ہے اور خاص طور پر حالیہ برسوں میں جب کورونا وائرس کی عالمگیر بیماری نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا تو دونوں ممالک کے درمیان ویکسین تیار کرنے اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں تعمیری اور مثبت تعاون رہا ہے۔ آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ امریکہ سمیت دنیا کی دیگر تمام جابر طاقتیں، آزاد اقوام کی طاقت کے خلاف کچھ نہیں کر سکتیں ترقی کی راہ میں ہماری کوششیں اور تعاون آزاد قوموں کی امید اور جابر حکمرانوں کی مایوسی کا باعث ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان موجود تعلقات کو خوش آئند اور ترقی پذیر قرار دیا.

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular