
واشنگٹن: امریکا، میکسیکو اور کینیڈا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں رواں سال کے پہلے مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا۔ چاند نے سورج کے سامنے آکر آسمان کو مکمل تاریک کردیا۔ جس سے دن میں رات کا سماں ہوگیا۔ لاکھوں افراد نے یہ دلفریب نظارہ دیکھا پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر42 منٹ پر شمالی میکسیکو سے سورج گرہن کا آغاز ہوا اور رات 11 بج کر 17 منٹ پر چاند نے سورج کو مکمل ڈھانپ دیا۔ جس سے دن میں رات کا سماں ہوگیا۔ میکسیکو کے بعد امریکا کی دس سے زائد ریاستیں دن میں تاریکی میں ڈوب گئیں۔ سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے لوگ ریاست ٹیکساس کے چھوٹے سے قصبے انگرام میں اکٹھا ہوئے۔ کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں بھی مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا۔ نیاگرا فال پر سورج کا روپ دھارے 309 افراد نے ایک ساتھ سورج گرہن دیکھنے کا عالمی ریکارڈ بنادیا۔ پاکستانی وقت کے مطابق رات 1 بج کر 52 منٹ پرچاند سورج کے سامنے سے ہٹ گیا۔ جنوبی امریکا میں مکمل سورج گرہن کا نظارہ 2079 سے پہلے نہیں دیکھا جاسکے گا۔


































