Wed Nov 25, 2026

ایران کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے، عباس عراقچی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ کارکن اور 2 فلسطینی شہید قطری وزیرِ اعظم کی مارکو روبیو سے ملاقات، ایران امریکا کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال این پی ٹی سے علیحدگی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، اسماعیل بقائی وینزویلا کے تیل کا معاہدہ: امریکی نائب صدر کیخلاف تحقیقات کا آغاز سعودی فوج کا یمن پر فضائی حملہ امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں عراق میں حضرت عزیرؑ کے مزار کا انتظام صیہونی عناصر کے حوالے کرنے کا منصوبہ ایران پر اسرائیلی وامریکی حملوں میں 623 بچے شہید ہوئے فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ

روزانہ کی خبریں

کیا ہم ٹی وی ڈرامے دیکھنا بند کر دیں؟

Old TV in Retro Style with Test Pattern on the Screen

تحریر: مہر عدنان حیدر

کل ایک جگہ لکھا تھا کہ "سمجھ نہیں آتی کہ پاکستانی ڈراموں میں لوگ آفس ہی کیوں جاتے ہیں، کیا ان کی دکانیں، ٹھیلے، پتھارے یا کھوکھے نہیں ہوتے۔” بظاہر یہ  طنزیہ فقرہ ہے لیکن حقیقت میں یہ ایک سنجیدہ سوال ہے، مگر یہ سوچنے والے کی فہم و فراست سے تعلق رکھتا ہے کہ وہ اس کو کس نظر سے دیکھتا اور سوچتا ہے۔ یہ بات صحیح ہے کہ معاشرے میں بہت کم لوگ ہی سوچتے ہیں مگر وہ کس نظر اور کس زاویئے سے سوچتے ہیں، یہ الگ بات ہے۔ سب سے پہلے آپ یہ بات تسلیم کریں گے کہ ڈرامہ یا فلم کسی بھی معاشرے کی بود و باش کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈرامہ کسی معاشرے کی ہو بہو تصویر دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔ گویا ڈرامے میں ادا  ہونے والے کردار معاشرے میں موجود کرداروں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

دوسری طرف معاشرے کا عام سے لے کر خاص انسان یعنی غریب سے امیر تک ہر کوئی آئیڈیل کی تلاش میں ہوتا ہے۔ اس آئیڈیل کو اور مزید آسان بناؤ تو کہہ سکتا ہوں کہ ہر کوئی خواب دیکھتا ہے، کیونکہ خوابوں کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اور ہر کوئی خواب دیکھ سکتا ہے اور ڈرامے میں دکھائی جانے والی زندگی اور بود و باش کسی معاشرے کی آئیڈیل تہذیب کو پیش کرتی ہے اور ان خوابوں کی نمائندگی کرتی ہے، جو ایک شخص دیکھ سکتا ہے، آپ لاکھ انکار کریں کہ ڈرامہ دیکھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مگر حقیقت یہ ہے کہ ڈرامہ دیکھنے سے لوگوں کی زندگی میں بہت فرق پڑتا ہے، کیونکہ ڈرامہ ایک آئیڈیل چیز دکھا رہا ہوتا ہے۔ یہ بحث الگ ہے کہ وہ چیز آئیڈیل ہوتی ہے یا پھر خام چیز کو آئیڈیل بنا کر پیش کر رہا ہوتا ہے۔

خیر ڈرامہ ایک نام نہاد آئیڈیل چیز دکھا رہا ہوتا ہے، جو ہر دوسرے انسان کو ترغیب دلاتی ہے کہ اسے اختیار کرے۔ آپ خواتین کے لباس کو ہی دیکھ لیں، آج معاشرے کی اکثر خواتین ویسے لباس پہننا پسند کرتی ہیں، جیسا ٹی وی ڈراموں میں دکھایا جا رہا ہوتا ہے، یا جیسے  ایک ماڈل نے پہن رکھا ہوتا ہے۔ اس میں فرق نہیں کہ وہ عورت  گاؤں کی ہو یا شہر کی۔ جو خواتین ان کے جیسا لباس خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتیں، ان میں اور کچھ بھی نہ ہو تو خواہش اور بے چینی لازمی پیدا ہوتی ہے، جو ڈرامے، ٹی وی اور ان جیسے دیگر ذرائع کی مرہون منت ہے۔

دوسری طرف مرد حضرات ہیں، جس طرح ایک ڈرامے میں دکھایا جا رہا ہوتا ہے، یعنی وہ بھی یہی تمنا رکھتے ہیں، آئیڈیل گھر، آئیڈیل بیوی، گویا اگر ماڈل نہ ہو تو اس سے کم بھی نہ ہو اور اس جیسی بہت سی چیزوں کی خواہشات ایک ڈرامے سے نہ چاہتے ہوئے انسانی دماغ قبول کرتا ہے، جس سے ان کی خواہشات میں مزید اضافہ ہوتا ہے اور زندگی کی بے سکونی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ حالانکہ ہم سب جانتے ہیں کہ ایسا ہونا ممکن نہیں، کیونکہ ہر شخص کے بس میں سب کچھ نہیں ہوتا اور ایک معاشرے کا حسن بھی یہی ہوتا ہے کہ وہ تمام خدوخال کا مرکب اور مجموعہ ہوتا ہے۔ اس میں امیر بھی رہتا ہے، غریب بھی اور فقیر بھی۔ لیکن موجودہ ڈرامے جہاں معاشرے کی اخلاقی قدروں کو پامال کرتے ہیں، وہاں معاشرے میں طبقاتی کشمکش میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہم ٹی  وی ڈرامے دیکھنا بند کر دیں۔؟ یقیناً یہ موجودہ ماحول میں موضوع سوال ہے، جو ہر ایک سنجیدہ دماغ کو سوچنا چاہیئے۔ یہ وہ سوال ہے، جو ہمیں انفرادی اور اجتماعی دونوں پہلوؤں سے سوچنا ہے اور غور کرنا ہے کہ کون سی چیز ہمارے معاشرے میں طبقاتی بگاڑ، کشمکش اور اخلاقی قدروں کو پامال کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ نہیں کہ ڈرامہ ہی ہمیں یہ تمام چیزیں دان کر رہا ہے بلکہ سوشل میڈیا کی شکل میں یہ چیز اب جدید شکل میں آچکی ہے، لیکن ہمیں کیا کرنا چاہیئے، یہ فیصلہ لکھاری کو نہیں بلکہ قاری کو کرنا ہے۔ ما علینا الا البلاغ۔

مزید پڑھیے

Most Popular