Fri Oct 23, 2026

امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات

روزانہ کی خبریں

فنڈز کی کمی، 40 لاکھ افغانوں کے راشن میں کٹوتی

اقوام متحدہ نے فنڈز کی کمی کی وجہ سے 40 لاکھ افغانوں کے راشن میں کٹوتی کردی۔اقوام متحدہ کے تحت عالمی خوراک پروگرام کو افغانستان میں سنگین انسانی بحران کے باوجود فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔ عالمی ادارہ خوراک نے کہاہے کہ اگلے ماہ افغانستان میں ایک کروڑ 30 لاکھ افراد تک خوراک پہنچانے کے لیے فوری طور پر9کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے۔جبکہ اگلے 6 ماہ کیلئے 80 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے۔ 40 لاکھ افراد کو مارچ کے مقابلے میں نصف حصہ ملے گا۔ اگرچہ عطیہ دہندگان نے 2022 میں ریکارڈ رقم دی تھی، لیکن گزشتہ سال نومبر سے ڈبلیو ایف پی نے خبردار کیا تھا کہ فنڈز ختم ہو جائیں گے راشن کی ترسیل میں یہ کمی خاص طور پر سخت، مہلک سردی کے اختتام پرہوئی ہے،جب بہت سے کنبوں کوکھانے پینے کی اشیاء کی قلّت کا سامنا ہے ۔

مزید پڑھیے

Most Popular