Mon Oct 12, 2026

ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر

روزانہ کی خبریں

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، 2 نیشنل گارڈز زخمی، مشتبہ افغان حملہ آور گرفتار

واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ کی گئی، جس سے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ فائرنگ سے 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے، وائٹ ہاؤس کو بند کر دیا گیا، واقعہ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور سکیورٹی اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے، ایک مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں حراست میں لے گیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کو فوری طور پر واقعے کی مکمل بریفنگ دے دی گئی ہے اور وہ لمحہ بہ لمحہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی نے بھی تصدیق کی ہے کہ مختلف ایجنسیاں مل کر واقعے سے متعلق معلومات اکٹھی کر رہی ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے حملہ آور کو جانور قرار دیا اور کہا کہ نیشنل گارڈ پر حملہ کرنے والا بھاری قیمت چکائے گا۔
رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر بھی پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا، تاہم چند گھنٹوں بعد معمول کی کارروائیاں بحال کر دی گئیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیشنل گارڈز کے ممبران پر حملہ دہشتگردی ہے، نیشنل گارڈز پر حملے میں ملوث اس کی قیمت چکائے گا، یہ واقعہ نفرت اور برائی کی علامت ہے، وائٹ ہاؤس سے چند قدم کے فاصلے پر نیشنل گارڈزکے اہلکاروں کو گولی ماری گئی، بائیڈن دور میں داخل ہوئے ہر پناہ گزین کی لازمی جانچ ہوگی۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا، امریکی حکام کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت 29 سال کے افغان شہری رحمان اللہ لکنوال سے کر لی گئی ، رحمان اللہ 2021 میں امریکا آیا تھا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular