
غزہ : رفح، خان یونس، زیتون اور دیرالبلاح پر اسرائیل کے حملوں میں مزید ستر سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں امداد کے منتظر افراد پر حملوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔بھوک کے ستائے افراد پر خان یونس اور دیرالبلاح میں فائرنگ کی گئی جس سے پچاس افراد شہید ہوگئے۔ رفح میں اسرائیلی فضائیہ نے عمارت کو نشانہ بنایا ہے جس میں سترہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ انروا کے مطابق اسرائیل جان بوجھ کر امداد کے منتظر افراد کو نشانہ بنارہا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔اسرائیل کو امداد کی فراہمی کے مقامات سے آگاہ کیا جاتا ہے اس کے باوجود وہ امداد کے منتظر افراد پر حملہ کرکے قتل عام کررہا ہے۔


































