Mon Oct 12, 2026

ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر

روزانہ کی خبریں

شیعہ علماء کونسل کے وفد کی کور کمانڈر میجر جنرل راحت نسیم سے ملاقات

کوئٹہ : شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے سینئیر نائب صدر علامہ دبیر حسین کی قیادت میں ایک وفد نے کور کمانڈر 12 کور میجر جنرل راحت نسیم سے ملاقات کی۔ جس میں شیعہ ہزارہ قوم کو درپیش مشکلات و دیگر مسائل پر گفتگو ہوئی۔
شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے بیان کے مطابق وفد میں شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کے علاوہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر رمضان ہزارہ بھی شامل تھے۔ اس موقع پر وفد نے کہا کہ ہزارہ قبرستان بہشت زینب (س) کی زمین کم پڑ رہی ہے۔ جس کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ علاوہ ازیں مری آباد (علمدار روڈ) کی زمینوں کے کاغذات، شناختی کارڈ، پاسپورٹ، گیس اور بجلی کے مسائل، جبکہ ہزارہ ٹاؤن کے عوام کو درپیش پانی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر کور کمانڈر 12 کور میجر جنرل راحت نسیم نے کہا کہ ان مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ حکام سے بات کرکے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular