Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

حکومت زائرین کیلئے آسان ویزہ پالیسی کے ذریعے مشکلات کا تدارک کرے، شیعہ علما کونسل

اسلام آباد: شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سے ایران اور عراق کے مقامات مقدسہ جانیوالے ڈیڑھ لاکھ سے زائد زائرین کیلئے آسان ویزہ پالیسی کے ذریعے مشکلات کا تدارک کرے، ایران میں دہری ویزہ فیس کا خاتمہ کیا جائے، ویزہ فیس کو بینکنگ کے ذریعے وصول کیا جائے۔ ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کیا۔ ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی کا مزید کہنا تھا کہ متعدد بار ارباب اقتدار اور ایران و عراق کے سفارت خانوں سے رابطہ کیا گیا، واضح پالیسی یا لائحہ عمل کے اعلان کے منتظر ہیں جبکہ اس وقت ہزاروں زائرین گومگو کی صورتحال سے دوچار ہیں، جس سے عوام میں مایوسی اور بے چینی پھیل رہی ہے، مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے مزید کہا کہ ہم آپ کے توسط سے ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام الناس بالخصوص ہزاروں زائرین اور قافلہ سالاروں کی تشویش کو ارباب اقتدار حکومت پاکستان اور ایران و عراق کے ذمہ داران تک پہنچانا چاہتے ہیں کہ سال 2023ء کی ویزہ و سفری سہولیات کی پالیسی میں مزید آسانی اور بہتری کے لئے فوری طور پر مناسب اقدام کریں، بالخصوص حکومت پاکستان وزارت خارجہ و داخلہ کی ذمہ داری ہے کہ اپنے شہریوں کے مسائل و مشکلات پر توجہ دیں اور ایران و عراق کی حکومتوں و سفارتخانوں کے ذریعہ زائرین کے لئے آسان ویزہ پالیسی کے ذریعہ تشویشناک صورتحال کا تدارک کریں۔

مزید پڑھیے

Most Popular