Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ڈی آئی خان میں شیعہ کلنگ کے پی کے حکومت کی بدترین نااہلی ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک مرتبہ پھر تین شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی بدترین نااہلی قرار دیا ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے خیبر پختونخوا حکومت نے تکفیری دہشت گردوں کو شیعہ ٹارگٹ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، دکان پر بیٹھے دو سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دینا کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی ڈی آئی خان میں ملت تشیع کے ایک، ایک خاندان نے کئی کئی جنازے اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ترجیحی ذمہ داری ہے، جسے کے پی کے حکومت نے دانستہ نظر انداز کر رکھا ہے، شیعہ قوم کو تختہ مشق سمجھنے والے دہشتگردوں کے عبرت ناک انجام کے لیے حکومت اپنا کردار ادا کرے۔ انتظامی معاملات میں بدترین نااہلی کے بعد عوام کے اندر عدم تحفظ کا بڑھتا ہوا احساس حکومت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک دشمن تکفیریوں کی بیخ کنی کے لیے تمام تر آپشنز کو استعمال کیا جائے، تاکہ ملک میں بسنے والے تمام مکاتب فکر اپنے مذہبی عقائد کے مطابق پرامن زندگی بسر کرسکیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular