
کراچی : مجلس وحدت مسلمین ، شیعہ علماء کونسل ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزین، اصغریہ آرگنائزیشن, مختلف ماتمی انجمنوں اورمساجدوامام بارگاہوں کی ٹرسٹوں کی جانب سے جلوس میلاد النبی ؐ کی گذرگاہوں پر استقبالیہ کیمپس لگائے گئے شرکائے جلوس عید میلاد النبیؐ کا شاندار استقبال اور گل پاشی کی گئی اور سبیلیں لگا کر عاشقان رسولؐ کی ٹھنڈے ، گرم مشروبات اور لذیزپکوانوں سے تواضع بھی کی گئی۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، گلگت ، کوئٹہ، ملتان، مظفرآباد سجاول ، حیدرآباد، شکارپور، جیکب آباد، خیرپور، سکھر، لیہ، علی پور, چنیوٹ، فیصل آباد اور ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اوردیہاتوں میں نکالے گئے جلوسوں کے شرکاء کا شیعہ ملی و سیاسی تنظیموں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا شیعہ تنظیموں کی جانب سے مختلف شہروں میں شیعہ علماء و اکابرین کے وفود نے اہل سنت کے جلوسوں میں بھرپور شرکت بھی کی گئی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ شیعہ سنی امت رسول ؐ اور جسد واحد ہیں، نبی کریم ؐ کی ذات اقدس تمام مکاتب اسلامی کےدرمیان نقطہ وحدت ہے ۔ رسول اکرمؐ کی سیرت کی پیروی کرکے ہم موجودہ حالات میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا باآسانی مقابلہ کرسکتے ہیں۔ خاتم النبیین ؐ کی میلاد کا جشن شیعہ سنی مل کر مناتے ہیں جیسے ان کے نواسے امام حسینؑ کا غم مناتے ہیں۔


































