Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

یکساں قومی نصاب، اسلامیات کمیٹی کیلئے شیعہ ارکان کا اعلان

لاہور: قومی نصاب کونسل نے اسلامیات نصاب کمیٹی کیلئے شیعہ ارکان نامزد کر دیئے ہیں۔ ڈائریکٹر قومی نصاب کونسل ڈاکٹر مریم چغتائی کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفیکشین کے مطابق علامہ شیخ محمد شفا نجفی، ڈاکٹر سید محمد نجفی، ڈاکٹر علی حسین عارف، ڈاکٹر ساجد سبحانی، ڈاکٹر ندیم عباس بلوچ اور سید امتیاز رضوی کو اسلامیات کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جماعت اول سے بارہویں جماعت تک کا نصاب تیار کیا جا رہا ہے، جس میں مذکورہ بالا نمائندگان کو شامل کیا گیا ہے۔ مذکورہ ارکان اسلامیات کے نصاب کے تعین میں کونسل کی مدد کریں گے۔ یاد رہے کہ مذکورہ بالا ارکان کے نام وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے بھجوائے گئے تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular