
نئی دہلی: شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان نے سلامتی، تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
ہندوستان میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے ورچوئل سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کسی ملک کے خلاف نہیں۔ تمام ممالک سے قریبی تعلقات استوارکرنے کی کوشش کرتی ہے، یوریشین سیکیورٹی اور سیاسی گروپنگ کسی دوسری ریاست کے خلاف نہیں ہے۔ تنظیم سب کے ساتھ وسیع تعاون کےلیے کُھلی ہے۔اعلامیہ میں بین الاقوامی اور علاقائی مسائل کا حل جانبداری اور متصادم سوچ سے کرنے کی مخالفت کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں باہمی احترام، دوستی، اچھی ہمسائیگی، امن و مشترکہ ترقی جاری رکھنے اور اعتماد پر مبنی تعمیری بات چیت و تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کی آئندہ مدت کی صدارت جمہوریہ قازقستان کو دی گئی ہے۔


































