Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

سانحہ سیالکوٹ پر شرمندہ ہیں، سری لنکن عوام سے معافی مانگتے ہیں، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد : سانحہ سیالکوٹ پر مولانا طارق جمیل نے سری لنکن عوام سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ہم شرمندہ ہیں۔نمائندہ خصوصی بین المذہبی امورطاہر اشرفی کے ہمراہ مولانا طارق جمیل نے سری لنکن ہائی کمیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نےسری لنکن ہائی کمشنرسے ملاقات میں سانحہ سیالکوٹ پر اظہار افسوس کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ پر ہم معذرت کرتے ہیں، ہمارا دین ایسے واقعات کی اجازت نہیں دیتا، اسلام کا نام سلامتی ہے ایمان کا مطلب امن ہے۔ مولانا طارق جمیل نے سب سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ حضورﷺ کی سیرت پڑھیں، تاکہ معلوم ہو سکے کہ کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ کسی کو جلائے یہ صرف اللہ کو حق ہے۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، سود کھانے والا شدید سزا کا حقدار اور بے گناہ کو قتل کرنے والے بھی سزا کا مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سری لنکن ہائی کمیشن سے معافی مانگنے آئے ہیں، طاہر اشرفی نے میڈیا کو بتایا کہ فیکٹری انتظامیہ نے ان کے دو بچوں کے تمام اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، اور فیکٹری میں ایک سری لنکن شہری کو بھی نوکری دی گئی ہے۔ سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ سری لنکن گورنمنٹ پاکستانی حکومت کی جانب سے لیے گئے اقدامات پر مکمل مطمئن ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular