
لاہور: ایران کے مرحوم صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ہوائی سانحہ کے دیگر شہداء کیلئے حوزہ علمیہ جامعۃ عروة الوثقیٰ لاہور میں تعزیتی مجلس منعقد ہوئی، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، دانشور حضرات، مشائخ اور ایرانی قونصل خانہ پاکستان کے وفود نے شرکت کی۔ علامہ سید جواد نقوی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ آیت الله سید ابراہیم رئیسی نے اپنی صدارت کے مختصر عرصے میں نہ صرف ملت ایران کی خدمت کی بلکہ اپنے انقلابی جذبے سے اسلام ناب محمدی (ص) کے عالمی مشن کو بھی بھر پور طریقے سے آگے بڑھایا۔


































