Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

شہید قائد کے تنظیمی ساتھی اور معروف تنظیمی شخصیت سید علی اوسط انتقال کرگئے

قم المقدس : شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے تنظیمی ساتھی اور معروف تنظیمی شخصیت سید علی اوسط رضوی مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ علی اوسط کچھ عرصے سے کورونا کے مرض میں مبتلا تھے، جس کے باعث وہ قم المقدس کے ہسپتال میں زیر علاج تھےعلی اوسط رضوی کا شمار پاکستان بالخصوص کراچی کے سینیئر تنظیمی اور فعال افراد میں ہوتا تھا مرحوم علی اوسط رضوی کو شیعہ قومیات کی انسائیکلوپیڈیا بھی کہا جائے تو غلط نہ ہوگاکیوں کہ وہ ایک ایک تاریخی واقعہ زبانی یاد رکھتے تھے وہ آئی ایس او کراچی اور مجلس وحدت مسلمین کراچی کے بانی اراکین میں سے تھے۔ آپ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک بھی رہے جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات کی ذمہ داری بھی انجام دیں مرحوم علی اوسط پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر بھی رہے۔ مرحوم کے انتقال پر پاکستان بالخصوص کراچی کے تنظیمی رہنماؤں نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular