
غزہ : فلسطینی صدر محمود عباس اور حماس نے کہا ہےکہ شدید موسمی حالات شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
فلسطینی صدر کے دفتر سے جاری بیان میں عالمی برادری، خصوصاً امریکی حکومت اور جنگ بندی کے ضامن ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ رہائشی کنٹینرز اور خیموں کی فوری فراہمی ممکن ہوسکے۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ انسانی بحران پر قابو پانے اور بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت کمزور طبقات کو موسم کی سنگین صورتحال سے بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں۔
ادھر حماس نے بھی غزہ میں بگڑتی انسانی صورتحال پر عرب لیگ سے فوری مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ غزہ میں موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ انسانی تباہی مزید سنگین ہو گئی ہے، اور اس پر عرب لیگ کا واضح مؤقف ناگزیر ہے۔


































