Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

آٹے اور ایندھن کی شدید قلت، ورلڈ فوڈ پروگرام کا غزہ میں تمام 25 کچن بند کرنے کا اعلان

غزہ : ورلڈ فوڈ پروگرام نے آٹے اور ایندھن کی شدید قلت کے باعث غزہ میں اپنے تعاون سے چلنے والے تمام پچیس کچن بند کرنے کا اعلان کردیا۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی نےکہا ہےکہ غزہ میں متاثرین کو گرم کھانا کسی فرد کی یومیہ غذائی ضروریات کا صرف 25 فیصد یا اس سے کم فراہم کیا جارہاہے۔ گرم کھانے کے باورچی خانوں میں اس کی موجودہ خوراک دو ہفتوں سے بھی کم عرصے تک چل سکتی ہے۔ادھر اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے بھی بچوں میں خوراک کی کمی سے متعلق ذیلی ادارے کی سرگرمیاں روک دی ہیں۔ترجمان یونیسف کاظم ابو خلاف نے کہا کہ اسرائیل نے پینتیس دنوں سے خوراک کی ترسیل روک رکھی ہے۔ جس سے صورتحال ابتر ہوچکی ہے۔
ادھر انروا نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی رسد خطرناک حد تک کم ہو رہی ہے اور صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، اس نے اسرائیلی ناکہ بندی کو فوری طور پر ختم کرنے پر زور دیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular