Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

ایندھن کی سنگین قلت سے خدمات کا نظام تباہی کے دہانے پر

غزہ : غزہ کی بلدیات نے خبردار کیا ہے کہ ایندھن کی سنگین قلت سے خدمات کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ اتحاد بلدیاتِ غزہ کی جانب سے جاری بیان میں بلدیہ خان یونس کے سربراہ علاء البطہ نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد پچاس دن میں جو معمولی سا ایندھن غزہ تک پہنچا وہ صرف پانچ دن کی ضروری سرگرمیوں کے لیے بھی ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ضروری مقدار میں ڈیزل کی آمد روک دینے کے بعد ایندھن کے تباہ کن بحران نے بنیادی خدمات کو مکمل طور پر مفلوج کرنے کے خطرے میں ڈال دیا ہے اور صورت حال لمحہ بہ لمحہ بگڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قلت کے باعث سڑکوں کی بحالی، ملبہ ہٹانے اور بے گھر افراد کی نقل و حرکت میں سہولت پیدا کرنے جیسے اہم ترین کام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ بلدیات نے خبردار کیا کہ اس بحران نے وہ تمام فوری انسانی خدمات معطل کر دی ہیں جن پر پناہ گزینوں کی بقا اور شہریوں کی زندگی کا دارومدار ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular