
واشنگٹن : یوکرین کے معاملے پرامریکا اور روس میں ٹھن گئی۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین میں فوجی کارروائی کی صورت میں روس کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے دھمکی دی ہے کہ اگر روس نے یوکرین میں فوجی کارروائی شروع کی تو اسے بھاری قیمت چکانا ہوگی اور تباہ کن معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔زمینی افواج بھیجنا کبھی زیرغور نہیں رہا لیکن مشرقی یورپ کے ملکوں کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے فوج بھیجنا ہوگی۔ برطانیہ نے روس سے کہا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی کیلئے بات چیت کا راستہ اختیار کرے دوسرا راستہ اختیار کرنے پر اسے سنگین نتائج بھگتناہوں گے۔روس نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکا اور یوکرائن نے عدم استحکام پھیلانے کا رویہ اختیار کررکھا ہے۔


































