Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید، 2 دہشت گرد ہلاک، 3 گرفتار

ڈی آئی خان : خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسمٰعیل خان اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جہاں 2 دہشت ہلاک اور 3 گرفتار ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے گاؤں کوٹ کلی میں کارروائی کی۔ مذکورہ علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز ڈیوائسز اور راکٹوں سمیت بڑے پیمانے میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران کرک سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ سپاہی فریداللہ اور ڈیرہ اسمٰعیل خان سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سپاہی شعیب نے بہادری کا مظاہرہ اور لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular