
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں ایک اور بلوچستان میں دو کارروائیوں میں 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے۔ جبکہ بلوچستان میں موسٰی خیل اور پنجگور کے اضلاع میں دو علیحدہ آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔چند روز کے دوران کے پی اور بلوچستان میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 43 ہوگئی۔


































