Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

سیکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر حملہ ناکام بنادیا، 6 خوارج جہنم واصل، 12 شہری شہید

بنوں : سیکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افطار کے وقت دہشت گردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی، دہشت گردوں نے بارود سے لدی 2 گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں، خوارج نے بازار میں رش اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ہونے سے گاڑیاں گھبراہٹ میں دیوار سے ٹکرائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد بھی شہید ہوگئی، دھماکے سے قریبی گھر کی چھت گرنے سے 12 شہری شہید اور 30 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سیکیورٹی عملے نے 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا، باقی خارجی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ افطار کے وقت معصوم شہریوں اور مسجد کو نشانہ بنایا گیا، حملہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ خارجیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، فورسز کا تمام خوارج کے خلاف کلین اپ آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular