Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

نوشکی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا کلین اپ آپریشن، 13 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نوشکی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا کلین اپ آپریشن 13 دہشت گرد ہلاک ہوئے، فائرنگ کے نتیجےمیں 7جوان شہید جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں ، گزشتہ شب دہشت گردحملےناکام بنانے کےبعد فورسز نے کلین اپ آپریشن شروع کئے۔ سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے دونوں حملے ناکام بنائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی اور پنجگور میں کامیاب آپریشن کے بعد سرچ آپریشن بھی کئے، نوشکی آپریشن میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیاگیا، پنجگور میں فرار دہشت گردوں کے خاتمےکیلئےآپریشن بدستور جاری ہے، 4 سے 5 دہشت گرد اس وقت بھی سیکیورٹی فورسز کے گھیرے میں ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں،فورسز نے دہشت گردوں سے ہینڈلرز کے روابط کا ریکارڈ حاصل کر لیا، دہشت گردوں کے ہینڈلرز افغانستان اور بھارت میں موجود ہیں، دہشت گردوں سے جدید ترین امریکی اسلحہ برآمد ہوا جبکہ دہشت گردوں کی جانب سے پہنا گیا یونیفارم ،شوز امریکی ساختہ ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular