Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

خفیہ اطلاعات پر افغان سرزمین پر دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا، دفتر خارجہ

اسلام آباد : پاکستان نے افغانستان کے اندر سرحدی علاقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشن کیا ہے، اس حوالے سے اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد گروپ آپریشنز کا اہم ٹارگٹ تھا، حافظ گل بہادر گروپ ٹی ٹی پی سے مل کر پاکستان میں دہشتگرد حملوں کا ذمہ دار ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان افغان عوام کا بہت احترام کرتا ہے۔ افغانستان میں اقتدار میں موجود بعض عناصر ٹی ٹی پی کی سرپرستی کر رہے ہیں، افغانستان میں اقتدار میں موجود بعض عناصر ٹی ٹی پی کو پاکستان کیخلاف بطور پُراکسی استعمال کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خارجیوں کی حمایت کرنے والے ان عناصر کی پالیسی پر نظرثانی پر زور دیتا ہے، یہ عناصر معصوم پاکستانیوں کا خون بہانے والے خوارج دہشت گردوں کا ساتھ دینے کی پالیسی پر نظر ثانی کریں۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کی سلامتی کےلیے سنگین خطرہ ہیں۔ دہشت گرد پاکستانی حدود میں دہشت گردانہ حملوں کےلیے مسلسل افغان سرزمین کا استعمال کرتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular