اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے باہر سے مسلح شخص گرفتار

  Click to listen highlighted text! نیویارک: اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے باہرسے مسلح شخص کو گرفتارکر لیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے سامنے سے مسلح شخص کو گرفتارکر کے شاٹ گن برآمد کرلی گئی۔ مسلح شخص کے پاس ایک بیگ اور دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔ پولیس حکام نے بیان میں کہا کہ مشکوک مسلح شخص کی اطلاع پر پولیس نے اقوام متحدہ کی عمارت اورقریبی گلیوں کا محاصرہ کیا جو تین گھنٹے جاری رہا۔ مسلح شخص اقوام متحدہ کے مرکزی دروازے پرموجود تھا۔ مسلح شخص نے پولیس کودیکھ کرگن اپنی ٹھوڑی کے نیچے رکھ لی تاہم گولی نہیں چلائی۔

نیویارک: اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے باہرسے مسلح شخص کو گرفتارکر لیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے سامنے سے مسلح شخص کو گرفتارکر کے شاٹ گن برآمد کرلی گئی۔ مسلح شخص کے پاس ایک بیگ اور دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔ پولیس حکام نے بیان میں کہا کہ مشکوک مسلح شخص کی اطلاع پر پولیس نے اقوام متحدہ کی عمارت اورقریبی گلیوں کا محاصرہ کیا جو تین گھنٹے جاری رہا۔ مسلح شخص اقوام متحدہ کے مرکزی دروازے پرموجود تھا۔ مسلح شخص نے پولیس کودیکھ کرگن اپنی ٹھوڑی کے نیچے رکھ لی تاہم گولی نہیں چلائی۔