Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث سعودی شاہی گارڈ خالد العتیبی فرانس میں گرفتار

پیرس: سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث سعودی شاہی گارڈ خالد العتیبی کو فرانس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فرانسیسی اخبارات کے مطابق خالد العتیبی کو چارلز ڈیگال کے ہوائی اڈے سے حراست میں لیا گیا۔خالد العتیبی ان 26 افراد میں شامل ہیں جن پر الزام ہے کہ انھوں نے استنبول کے سعودی عرب کے قونصل خانے میں جمال خاشقجی کو قتل کر کے ان کی لاش کو ٹھکانے لگانے میں حصہ لیا تھا 33 سالہ خالد العتیبی جو سعودی عرب کے شاہی گارڈ رہ چکے ہیں اپنے اصلی نام پر سفر کر رہے تھے جب انھیں گرفتار کر لیا گیا خاشقجی جو سعودی حکومت پر تنقید کرنے والوں میں شامل تھے انھیں استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے میں اکتوبر سنہ 2018 میں قتل کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular