
ڈیووس: غزہ میں فلسطینی نسل کشی کے باوجود اسرائیل سعودی قربتیں بڑھ رہی ہیں۔ سعودی وزیرخارجہ کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بیان کو صیہونی صدر اسحاق ہرزوغ نے مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔انہوں نے ڈیووس فورم سے خطاب میں کہاکہ اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات کو معمول پر لانا حماس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے کلیدی اور پورے مشرقِ وسطیٰ کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کافی وقت لگے گا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ حقیقت میں دنیا اور خطے میں ایک بہتر مستقبل کی جنب بڑھنے کا ایک موقعہ ہے۔ ڈیووس میں ہی خطاب کے دوران سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا تھاکہ فلسطینی ریاست کے قیام کی صورت میں سعودیہ اسرائیل کو تسلیم کر لے گا۔


































