
بیروت: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان لبنان کے دورے پر بیروت پہنچ گئے۔ یہ کسی بھی سعودی وزیر خارجہ کا 15 سال کے بعد پہلا دورہ ہے، شہزادہ فیصل بن فرحان لبنان کے نئے صدر جوزف عون اور نامزد وزیراعظم نواف سلام سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے لبنان میں صدارتی عہدے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے جن ممالک نے معاونت کی ان میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔


































