Mon Oct 26, 2026

لانا نسیبہ اقوامِ متحدہ کا سربراہ بننے کی کوشش سے گریٹر اسرائیل منصوبہ آگے بڑھا رہی ہیں، قالیباف پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملیں گے فرانس میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے، جھڑپوں کے بعد سینکڑوں مظاہرین گرفتار ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں تھے، آبنائے ہرمز پر ایران کو ویٹو پاور حاصل ہے، اوباما کا اعتراف جنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونی ضروری ہے، عراقچی ایران نے امریکی ڈرون مار گرایا علاقائی سالمیت کے خلاف جارحانہ اقدام کا ناقابل تصور جواب دیں گے، قالیباف ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل ایران سے روسی سفارت کاروں اور جوہری ماہرین کے انخلا کی خبریں مسترد نئی جنگ کے اثرات تباہ کن ہوں گے، خطے کا جغرافیہ تبدیل ہو جائے گا، جنرل محبی امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت اخلاقی فریضہ ہے، اسلامک ریزسٹنس اِن عراق ولی امر مسلمین کی بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول کی ہدایت اسرائیل کیلئے امریکی امداد کے خاتمے کا وقت آنے والا ہے، نیتن یاہو 30 جون تک تمام ہتھیار ریاستی کنٹرول میں لانے کا ہدف ہے، عراقی وزیراعظم امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج

روزانہ کی خبریں

سعودی عرب کا تمام عالمی بحرانوں کے پرامن حل پر زور

نیویارک: سعودی عرب نے شام ، یوکرین۔ سوڈان اور دیگر عالمی بحرانوں کے پر امن حل پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کےلیے سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ کیا۔ جو فلسطینی عوام کو 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد ریاست قائم کرنے کی اجازت دیتا ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہوگا۔انہوں نےمزید کہا کہ سعودی عرب، اقوام متحدہ کے میثاق اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر زور دیتا ہے۔اقوام عالم کی خودمختاری، اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے قائل ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں جس کا مقصد دنیا خصوصاً جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے اسلامو فوبیا کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular