
واشنگٹن : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں کہا ہے کہ ان کا ملک ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننا چاہتا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن کی کوششوں، دفاعی تعاون اور سرمایہ کاری پر اہم اعلانات کیے گئے۔ محمد بن سلمان نے اس موقع پر کہا کہ سعودی عرب ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننے میں دلچسپی رکھتا ہے، مگر اس کے لیے فلسطین کے دو ریاستی حل تک جانے والا راستہ یقینی بنانا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلسطین اور اسرائیل کے لیے امن چاہتے ہیں۔ ایران جوہری معاہدے کے لیے بھی اپنا بہترین کام کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے سعودی ولی عہد کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے امکانات پر تفصیلی بات چیت کی۔ جسے دونوں ممالک خطے کے استحکام کے لیے اہم سمجھتے ہیں۔


































