
ریاض : سعودی عرب نے کہاہے کہ آزاد فلسطینی ریاست قائم کیے بغیر مستقل اور منصفانہ امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔ سعودی وزارت خارجہ نے غزہ سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے لیے اسرائیلی ایجنسی کے قیام اور مغربی کنارے میں 13 غیر قانونی بستیوں کو قانونی قرار دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین اور بین الاقوامی انسانی قانون کیخلاف ورزی قراردیا۔ سعودی عرب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فلسطینی عوام کو بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق ان کے جائز حقوق دیے بغیر اور 1967 کی سرحدوں پرمشتمل آزاد فلسطینی ریاست قائم کیے بغیر مستقل اور منصفانہ امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔


































