
ریاض : سعودی عرب نے فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ سعودی عرب 2034 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کا خواہاں ہے۔ محمد بن سلمان نے اس حوالے سے کہا کہ میزبانی کا ارادہ اس امر کی واضح دلیل ہے کہ مملکت نے ہمیشہ دنیا میں امن و محبت کے پیغام کوپھیلایا ہے۔انہوں نے کہاکہ امن وسلامتی کے پیغام کو پھیلانے کے لیے کھیل اس کے سب سے اہم اور نمایاں پہلوؤں میں سے ایک ہے۔


































