Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

سعودی عرب اور لبنان کا تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق

ریاض : سعودی عرب اور لبنان نے تعاون کو مضبوط بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر موقف کو ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ لبنانی صدر جوزف عون کے دورہ سعودی عرب اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے طائف معاہدے کے مکمل نفاذ، متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں پر عمل درآمد اور ریاست کی مکمل خودمختاری کو پورے لبنانی علاقے پر لاگو کرنے پر اتفاق کیا۔ اعلامیہ میں اسلحہ کو صرف لبنانی ریاست کے تحت رکھنےاور قابض اسرائیلی فوج کے لبنانی علاقوں سے مکمل انخلا کی ضرورت پرزور دیا گیا ہے۔ فریقوں نے لبنانی معیشت کی بحالی اور اس کے موجودہ بحران سے نکلنے کی ضرورت پر اتفاق کیا اور شفافیت کے اصولوں کے مطابق لازمی قوانین کے نفاذ کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر مطلوبہ اصلاحات کے آغاز پر زور دیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular