
کراچی : سیکریٹری جنرل عالمی ادارہ تقریب مذاہب اسلامی ایران آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری کے اعزاز میں مجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سے استقبالیہ دیاگیا اس موقع پرمسجد وامام بارگاہ مدینتہ العلم گلشن اقبال کراچی میں اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمداقبال رضوی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری نے خصوصی خطاب کیا اور اتحاد امت کے مختلف پہلو اجاگر کئے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی مسائل سے نجات اتحاد میں پنہاں ہے کانفرنس سے ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹو نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما مولانا عقیل انجم قادری ،بزرگ عالم دین علامہ مرزایوسف حسین، بزرگ عالم دین استاد العلماءعلامہ شیخ محمد سلیم ، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما شیخ اعجاز حسین بہشتی،ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری ، رکن مرکزی روئیت ہلال کمیٹی علامہ علی کرارنقوی، آئمہ جمعہ والجماعت ، علمائے کرام، جعفریہ الائنس کے جنرل سیکریٹری شبر رضا، رضی حیدر رضوی، مرکزی تنظیم عزا کے صدر آصف اعجاز ودیگر معزز شخصیات بڑی تعداد میں شریک تھیں آخر میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے روح رواں ڈاکٹر صابر ابومریم نے معزز مہمانان گرامی کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کیں۔


































