Mon Oct 12, 2026

ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر

روزانہ کی خبریں

ہر چیز قربان، لیکن ہتھیار ہرگز نہیں ڈالیں گے، حزب اللہ سربراہ

بیروت : حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہاہے کہ ہم ہر چیز قربان کرنے کو تیار ہیں لیکن ہتھیار ہرگز نہیں ڈالیں گے۔ شہید علماء کیلئے تعزیتی تقریب سے ویڈیو لنک سے خطاب میں شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل کی کارروائیاں کھلی توسیع پسندی ہیں۔ لبنان ایک خطرناک اور توسیع پسند اسرائیلی جارحیت کا سامنا کر رہا ہے۔ ان کے مطابق اس کا مقابلہ ہر ممکن طریقے سے کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا مقصد مزاحمت کو غیر مسلح کرنا نہیں بلکہ لبنان پر قبضہ اور نام نہاد گریٹر اسرائیل کے منصوبے کا آغاز ہے۔ یہ منصوبہ فلسطین سمیت مصر، اردن، شام اور لبنان کے حصوں پر مشتمل ہے۔‏
شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ لبنان نے اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے سفارتی راستہ اختیار کیا ہے۔ تاہم امریکی اور اسرائیلی مداخلت کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ ملک کے دفاعی معاملات اور مزاحمتی ہتھیاروں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ امریکا و اسرائیل ہمارے وجود کو ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم اپنا۔ اپنے عوام اور ملک کا دفاع کریں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular