Mon Oct 12, 2026

ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر

روزانہ کی خبریں

روس کا بیلاروس میں ایٹمی ہتھیار نصب کرنے کا اعلان

ماسکو: روس نے ہمسایہ ملک بیلاروس میں جوہری ہتھیاروں کی منتقلی اور تنصیب کا معاہدہ کرلیا۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بیلاروس کے ساتھ معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ بیلاروس میں ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیار نصب کئے جائیں گے۔ اس اس طرح کے اقدام سے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں ہوگی کیونکہ امریکا نے بھی یورپی اتحادیوں کی سرزمین پر جوہری ہتھیار نصب کررکھے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بیلاروس کے صدرالیگزینڈر لوکاشینکو طویل عرصے سے پولینڈ کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تنصیب پر زور دے رہے تھے۔ روس یکم جولائی تک بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تنصیب کے لیے ڈھانچا مکمل کرے گا۔ تاہم ہتھیاروں کا کنٹرول منتقل نہیں کیا جائے گا۔ روس پہلے ہی بیلاروس میں 10 طیارے بھیج چکا ہے جو ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ روسی صدر کے اس اقدام کو نیٹو کے ساتھ بڑھتے اختلافات پر ایک تنبیہی اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔ امریکا نے اپنے محتاط ردعمل میں کہا ہے کہ روس کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular