
اسلام آباد : امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے آزادئ اظہار رائے کے حالیہ بیان کو بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا عالمی امن کے لئے تمام مذاہب کے درمیان امن و احترام کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اس تناظر میں عقائد و نظریات پر اظہار رائے کی حدود کا جائزہ لیا جانا چاہیئے۔


































